9 جولائی، 2026، 8:40 PM

عراق میں شہید رہبر کی تاریخی تشییع ان کے خون کا انتقام لینے کے عزم کا اعلان ہے، قالیباف

عراق میں شہید رہبر کی تاریخی تشییع ان کے خون کا انتقام لینے کے عزم کا اعلان ہے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عراق کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہبر کی تاریخی تشییع صرف ایک تعزیتی تقریب نہیں بلکہ ان کے راستے کی تائید، خون کا انتقام لینے کے عزم اور محاذِ مزاحمت کی پائیداری کا عملی اعلان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے شہید رہبر انقلاب کے جسد خاکی کی عراق میں شاندار تشییع پر عراقی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ تاریخی اجتماع محض ایک الوداعی یا سوگواری کی تقریب نہیں، بلکہ اس عظیم مجاہد کے خون کا انتقام لینے کے عزم اور ان کے افکار و کردار کی تائید کا واضح اعلان ہے، جس پر اہلِ بیتؑ کے مزارات کے جوار میں لاکھوں سوگواروں نے اپنی عملی مہر ثبت کی۔

قالیباف نے کہا کہ اس عظیم اجتماع نے یہ واضح پیغام دیا کہ شہید رہبر کا راستہ جاری رہے گا، محاذِ مزاحمت ناقابل شکست ہے اور دنیا بھر کے آزادی پسند، خواہ مسلمان ہوں یا مسیحی، شیعہ ہوں یا سنی، عرب، کرد یا ترکمان، اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دینی و سیاسی مرجعیت کے ساتھ عراقی عوام کی بے مثال عقیدت نے اسلام اور مسلمانوں کی عزت کو مزید نمایاں کیا، آزادی اور اسلام کے دشمنوں کو ناکام بنایا اور دنیا پر واضح کر دیا کہ دہشت گردی، قتل اور دھمکیوں کے ذریعے قوموں کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

قالیباف نے عراق کے جید علماء، شیعہ، سنی اور مسیحی مذہبی شخصیات، نجف و کربلا کے مقدس روضوں، عراقی قبائل، مختلف اقوام، موکب منتظمین، عراق کی حکومت اور پارلیمنٹ، بالخصوص وزیرِ اعظم، صوبائی حکام، یادگاری تقریبات کی انتظامیہ، سکیورٹی فورسز، پولیس، فوج، حشد الشعبی اور عراق کے تمام عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی کوششوں سے یہ عظیم اور تاریخی تشییعی اجتماع ممکن ہوا۔

News ID 1940225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha